How To Make C.V Microsoft Ofdice In Urdu | Hindi Tutorials
یک پروفیشنل ریسومی ﴿ سی وی ﴾ بنانے کے لیے آپ کو کسی مائیکروسافٹ آفس کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کام کے لیے گوگل ڈاکس ہی کافی ہے، جس میں کئی خوبصورت اور پروفیشنلز ٹیمپلیٹس مفت موجود ہیں۔
اگرچہ مائیکروسافٹ آفس بھی آن لائن ’’آفس ویب ایپس‘‘ کی صورت میں دستیاب ہے لیکن اس میں محدود ٹیمپلیٹس ہیں جبکہ ریسومی کا تو ٹیمپلیٹ ہی موجود نہیں۔ اس کے علاوہ فارمیٹنگ وغیرہ بھی خود ہی کرنی پڑتی ہے۔
اس کام کے لیے گوگل ڈاکس بہت ہی آسان اور تیز طریقہ ہے۔ گوگل کی دیگر کئی سروسز کی طرح گوگل ڈاکس بھی مفت دستیاب ویب ایپلی کیشن ہے۔ گوگل ڈاکس اب گوگل ڈرائیو کا حصہ ہے جو کہ گوگل کی آن لائن فائل اسٹوریج سروس ہے۔
گوگل ڈاکس کو اپنا انتخاب بنانے کی ہماری وجہ اس میں موجود ٹیمپلیٹس ہیں۔ مائیکروسافٹ آفس میں ایک صفحے کی ہی سی وی بناتے ہوئے آپ پریشان ہو جائیں گے، کیونکہ اس میں کتنی ہی فارمیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ جبکہ یہی کام گوگل ڈاکس پر کرتے ہوئے آپ کو صرف اپنے کوائف کا اندراج کرنا ہے اور سی وی تیار ہو جائے گی۔
گوگل ڈاکس ٹیمپلیٹ گیلری میں جانے کے لیے درج ذیل یوآر ایل ملاحظہ کریں:
https://drive.google.com/templates?view=public#
ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے اپنی جی میل آئی ڈی سے لاگ اِن ہو جائیں۔ اگر آپ کے پاس آئی ڈی نہیں ہے تو یہ بھی مفت بنائی جا سکتی ہے۔
گوگل ڈاکس کی ٹیمپلیٹ گیلری میں جائیں اور Resume لکھ کر سرچ کریں۔ کئی مفت ٹیمپلیٹس آپ کے سامنے موجود ہوں گے۔
Description:
Hy Friends How R u kese ho sub
kia hall hy is trick se ap apni asaaani se cv bna skty hen
wo bhi bagair office k..
0 comments:
Post a Comment
Thanks For Your Feedback